عمان،یکم مارچ(ایجنسی) خلیجی ریاست عمان میں ہونے والے ایک بس حادثے میں کم از کم 18 افراد ہلاک جبکہ 14 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک بس، ٹرک اور ایک کار کے درمیان یہ حادثہ فہود اور عبری نامی شہروں کو
ملانے والی شاہراہ پر ہوا۔ یہ دونوں شہر دارالحکومت مسقط سے مغرب میں واقع ہیں۔ عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چند غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ عمان جزیرہ نما عرب کے مشرقی حصے کی ایک ریاست ہے اور اس کی سرحدیں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یمن سے ملتی ہیں۔